Managed by: Falcon Services
Turk Is Dondurma کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ صرف 2 ترک نوجوان, جی ہاں
کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ صرف 2 ترک نوجوان, جی ہاں..!!
صرف 2 ترک نوجوان… ایک اجنبی ملک میں اپنے وطن سے کوسوں دور دنیا کی سپر پاور فوج کے پورے یونٹ کو ناکوں چنے چبھوادیں؟؟…
تاریخ میں ایک ایسا بھی حیرت انگیز واقعہ موجود ہے جس پر عائلہ فلم کے ڈائریکٹر نے بہترین فلم بنائی ہے
فلم کا تاریخی پس منظر::
یہ جنگ عظیم اول کا وہی زمانہ ہے جس پر مہمتچک کوت العمارے ڈرامہ بنایا گیا ہے یعنی یہ فلم بھی اسی دور سے متعلق ہے….براعظم آسٹریلیا نیا نیا دریافت ہوا تھا اور وہاں پر برطانیہ نے اپنے پنجے گاڑ دیے تھے…مقامی آبادی کو سمندر کے ساحلوں کی طرف دھکیل دیا اور برطانیہ باقی آسٹریلیا پر قابض ہوگیا….آسٹریلیا چونکہ نیا نیا دریافت ہوا تھا لہذا انگریزوں کا پورے براعظم پر کنٹرول نہیں تھا اور یہاں پر آبادی بھی کم تھی….اسی آبادی میں 2 ترک نوجوان تھے….
1915 میں جب سلطنت عثمانیہ جنگ عظیم اول کا حصہ بنی تو ان نوجوانوں کو بھی اس کا علم ہوا…. انگریزوں نے چناق قلعے(پایہ تخت استنبول کے قریب ایک جزیرہ/درہ نما) اور کوت العمارہ کی طرف پیش قدمی شروع کی …. برطانیہ نے آسٹریلیا کی انگریز حکومت کو نیا یونٹ بنانے کا حکم دیا جس نے چناق قلعے روانہ ہونا تھا…(جس طرح مہمتچک میں ہندوستانی سپاہیوں کی یونٹ دکھائی گئی ہے جو برصغیر سے بھرتی ہوئی تھی)…..
آسٹریلیا کی عوام سلطنت عثمانیہ سے جنگ نہیں چاہتی تھی مگر انگریزوں نے ظلم و جبر سے آسٹریلین نوجوانوں کی فوجی یونٹ میں بھرتی شروع کی ..
اپنے وطن سے سمندرپار دور بیٹھے ان 2 ترک نوجوانوں نے سلطنت عثمانیہ کو بچانے کا عزم کیا..ان میں سے ایک کی کل کائنات اسکا اونٹ تھا اور دوسرا شخص ترکش آئس کریم کا ٹھیلہ لگاتا تھا (یہ آئس کریم کا ٹھیلہ اور اسکی تصاویر آج بھی موجود ہیں).انہوں نے نہیں دیکھا کہ یہ صرف 2 نوجوان ہیں اور انکا مقابلہ انگریزوں کی پوری فوج سے ہے …انہوں نے سب سے پہلے آسٹریلیا میں موجود انگریزوں کے ہیڈ کواٹر پر خاموشی سے حملہ کیا اور کافی اسلحہ چرالیا..اسلحہ کو انہوں نے آئس کریم کے ٹھیلے میں چھپا کر منتقل کیا تا کہ کسی کو شک نہ ہو..
پھر انہوں نے برطانوی یونٹ کی ٹرین کو ایک ٹنل میں محصور کردیا اور لگاتار کئی دن تک مقابلہ کرکے پورا یونٹ برباد کر کے رکھ دیا…اس معرکے میں پورے انگریزوں کی یونٹ کا مقابلہ 2 ترک نوجوانوں سے تھا…
یہ معرکہ تاریخ میں Battle Of Broken Hill کے نام سے مشہور ہے…چناق قلعے میں برطانیہ اور اسکی اتحادی فوجوں کو شکست ہوئی اور آسٹریلیا کی امداد وہاں نہ پہنچ سکی…
انگریزوں نے دو ترک جوانوں سے کھائی گئی شکست اور اپنی تاریخی ہزیمت کو چھپانے کی کافی کوشش کی ہے مثلا اس جنگ میں مردار فوجیوں کی تعداد کم بتائی اور اس حملے کو شہریوں کی ٹرین پر دہشت گردوں کا حملہ بناکر پیش کیا گیا….
آج بھی اس معرکے کو متعصب مغربی میڈیا ” پہلا دہشت گرد حملہ اور پہلا جہادی حملہ” بتاتا ہے .
باقی یہ فلم بہترین ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکی کاسٹ میں اسکپلو علی(صرف پہلے سین میں آئے ہیں) , کورلش عثمان سے صوفیہ (اس فلم میں ایک معصوم سی خاتون ہیں 🙊),کوسم سلطان سے شاہین گرائے,اور عائلہ فلم کے دو کردار شامل ہیں….
Disclaimer:
This content is provided and hosted by a 3rd party server.
Sometimes these servers may include advertisements.
UrduBolo.pk does not host or upload this material and is not responsible for the content.